ہوائی : امریکا میں دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے کے بعد بارہ اہل کار لاپتا، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔امریکی جزیرے اوآہو کے قریب دو فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، جن میں بارہ اہل کار سوار تھے، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوائی میں بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گر گئے۔امریکی کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹروں میں موجود بارہ اہل کاروں کی تلاش کر رہی ہے، جس کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پانی میں ملبہ بکھیرا ہوا ہے، جس میں لگی آگ چالیس فٹ تک بلند ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے
No comments:
Post a Comment