پشاور: کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی اور پشاور کے سنگم پر واقع علاقے کارخانو بازارمیں خاصہ دارفورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اطراف میں واقع دکانوں کوشدید نقصان پہنچا جب کہ 3 گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپیکس منتقل کردیا گیا جب کہ شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے
جب کہ 16 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی عارضی طورپربند کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment